آج دوپہر تقریباً ڈھائی بجے دہلی-این سی آر کے علاوہ شمالی و مشرقی ہندوستان کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے ابتدائی طور پر بتادیا کہ زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.8 تھی اور اس کا مرکز نیپال تھا۔
دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے۔ شہری خوف کے باعث گھروں سے چیختے ہوئے نکل آئے اور کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 300 کلومیٹر جب کہ ضلع جملا کے شمال مغرب میں تقریباً 63 کلومیٹر کی دوری پر زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔


