ملعون راجہ سنگھ کا ایک اور متنازعہ بیان، کہا اب گھنٹی بجانے والے نہیں بلکہ گلا کاٹنے والے ہندو بننے کی ضرورت ہے

اپنے متنازعہ و دہشت گردانہ بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے ملعون راجہ سنگھ نے آج ایک اور نفرت انگیز بیان دیکر ملک کی پرامن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کی ہے۔

ملعون راجہ سنگھ نے مہاراشٹرا کے ممبئی میں ہندو آکروش مورچہ کے زیراہتمام ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھنٹی بجانے والے نہیں بلکہ گلا کاٹنے والے ہندو بننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ زوماٹو، اولا اور اوبر سے ہندو لڑکیوں کے نام اور نمبر لیے جاتے ہیں اور لو جہاد کیاجا رہا ہے۔

�خود کو ہندوتوا کا رکشکھ کہنے والے راجہ سنگھ نے ایک بار پھر مسلمانوں سے اپنی ناجائز نفرت کو ظاہر کرتے ہوئے کہا لوگوں سے مسلمانوں کی دکانوں سے سامان نہ خریدنے کو کہا۔

انہوں نے کہاکہ میں مودی جی سے درخواست کرتا ہوں کہ ’ہم دو، ہمارے دو ہمیں قبول ہے لیکن اس کا اطلاق مسلمانوں پر بھی ہونا چاہیے۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا پولیس کی جانب سے کیا کاروائی کی جاتی ہے۔ کیونکہ اس طرح کے بھڑکاؤ بیانوں کے ذریعہ ملک کی پرامن فضا کو مکدر کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس طرح کے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرکے امن و امان کی برقراری کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں