معروف عالم دین مولانا عبدالقوی صاحب 9 سال پرانے مقدمہ میں باعزت بری، احمدآباد سیشن کورٹ کا فیصلہ

شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف عالم دین مولانا محمد عبدالقوی صاحب کو آج گجرات کی احمد آباد سیشن کورٹ نے باعزت بری کردیا۔ عدالت نے 9 سال قبل دائر کئے گئے تمام مقدمات کو خارج کردیا اور جید عالم دین کو بری کردیا۔

واضح رہے کہ جامعہ اشرف العلوم حیدرآباد کے مہتمیم مولانا عبدالقوی صاحب کو 23 مارچ 2014 کو دہلی ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کے دوران دہلی پولس کی اسپیشل سیل اور گجرات اے ٹی ایس نے دس سال قبل گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو قتل کر نے کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کرکے احمد آباد پوٹا کورٹ میں پیش کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں مولانا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

مولانا عبدالقوی 6 ماہ تک گجرات کی سابرمتی جیل میں قید رہے جبکہ 26 اگست کو ہائی کورٹ میں ان کی درخواست ضمانت پر حتمی سماعت عمل میں آئی اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور 29 اگست کو عدالت نے مولانا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں