جرائم کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کبھی یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کس مقام پر جرائم کو انجام دے رہے ہیں۔ اس کی ایک تازہ مثال گوا میں دیکھنے کو ملی۔
گذشتہ منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب گوا کے دارالحکومت پاناجی میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں ایک چور نے عدالت میں ہی چوری کی واردات انجام دی۔
ایک چور مبینہ طورپر پاناجی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی عمارت ک میں داخل ہوا اور مختلف معاملات میں ضمانت کے طورپر ضبط کی گئی نقدی لیکر فرار ہوگیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ یہ واقعہ پرتگالی دور کی عمارت میں واقع عدالت میں منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب پیش آیا۔ عمارت کے داخلی دروازے پر ایک سیکورٹی گارڈ تعینات تھا۔
اس معاملہ میں کیس درج کرکے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور چور کی گرفتاری کےلیے بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم جاری ہے۔


