ایودھیا میں رام مندر کو دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی، پولیس کو نامعلوم شخص کی تلاش، سیکوریٹی سخت

حیدرآباد (دکن فائلز): ایودھیا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تعمیر کی جارہی رام مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس نے سیکوریٹی میں زبردست اضافہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رام جنم بھومی احاطہ میں مقیم منوج کمار کو فون کسی نامعلوم شخص نے رام مندر کو بم سے اڑادینے کی دھمکی دی، جس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کو نامعلوم شخص کی تلاش ہے جس نے فون پر رام مندر کو دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی دی۔ وہیں پولیس نے رام مندر کے احاطہ میں سیکوریٹی کو سخت کردیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق ایس پی مدھوبن سنگھ نے بتایا کہ منوج کمار کو پریاگ راج ماگھ میلے میں ان کے موبائل پر دھمی آمیز فون موصول ہوا۔ نامعلوم شخص نے خود کو دہلی کا رہائشی بتایا اور آج صبح 10 بجے رام مندر کو دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں