حیدرآباد: (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ نئے سکریٹریٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے 11 فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا جبکہ اس بات کا شبہ کیا جارہا ہے کہ عمارت میں لکڑی کے کام کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کی جانب سے آگ لگنے کی وجہ کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے سی ایم کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر 17 فروری کو نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عمارت کے کاموں میں تیزی لائی گئی اور کام آخری مراحل میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق سکریٹریٹ میں صبح کی اولین ساعتوں میں تقریباً 3:30 بجے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی۔


