سپریم کورٹ میں ججس کی تعداد 32 ہوگئی، نامزد 5 نئے ججس نے حلف لیا

سپریم کورٹ کیلئے نامزد ہونے والے 5 نئے ججس کو آج حلف دلایاگیا جس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججس کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔

تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والے منی پور کے چیف جسٹس جسٹس پی وی سنجے کمار بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ راجستھان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل، پٹنہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول، پٹنہ ہائیکورٹ کے جج جسٹس احسان الدین امان اللہ، الہ آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس منوج مشرا کو سپریم کورٹ ججس کی حیثیت سے چیف جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ نے حلف دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں