ترکیہ، شام: اموات 21 ہزار سے متجاوز، ملبے تلے دبے افراد کے بچنے کے امکانات کم

ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلے کے تقریباً 100 گھنٹے بعد جمعہ کے روز بھی امدادی کارکن ملبہ ہٹا رہے ہیں، ایک صدی کے دوران خطے میں آنے والی بدترین آفات میں سے ایک میں کم از کم 21 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے امداد کی پہلی ترسیل جمعرات کو شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں تک پہنچی لیکن تین روز گزر جانے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں جسے ماہرین جان بچانے کے لیے ایک اہم وقت سمجھتے ہیں۔

ترکیہ کے نائب صدر نے بیان میں کہا کہ کلیس اور شانلی اورفا صوبوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ دیار بکر، عدنہ اور عثمانیہ کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں