صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس سید عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کے تیسرے گورنر کے طور پر تقرری کی ہے۔ سید عبدالنذیر سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں جبکہ وہ جاریہ سال 4 جنوری کو ریٹائر ہوئے۔
جسٹس نذیر بسوا بھوسن ہری چندن کی جگہ لے رہے ہیں، جنہیں چھتیس گڑھ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس عبدالنذیر کئی تاریخی فیصلوں کا حصہ تھے، جن میں طلاق ثلاثہ، ایودھیا-بابری مسجد تنازعہ کیس، نوٹ بندی اور حق رازداری کو بنیادی حق تسلیم کیا گیا تھا۔
جسٹس عبدالنذیر اس آئینی بنچ کے واحد مسلم جج تھے جس نے متنازعہ ایودھیا اراضی تنازعہ کیس کی سماعت کی اور متفقہ فیصلہ سنایا تھا۔
کانگریس نے سابق جج عبدالنذیر کو آندھراپردیش کا گورنر مقرر کرنے پر تنقید کی ہے۔


