تلنگانہ میں اول تا نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا 12 اپریل سے آغاز، گرمائی چھٹیاں 48 روز کی ہوں گی

تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے ریاست کے اسکولوں میں اول تا نویں جماعت کے طلباء کے سمیٹیو اسسمنٹ-2 (SA) امتحانات کی تاریخ میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ جیسا کہ قبل ازیں تعلیمی کیلنڈر میں بتایا گیا تھا کہ سالانہ امتحانات کا 10 اپریل سے آغاز ہوگا لیکن محکہ تعلیم نےامتحانات کے شیڈول میں تبدیل کی ہے۔ اب سالانہ امتحانات 12 اپریل سے شروع ہوں گے۔

امتحانات کے تازہ شیڈول کے مطابق اول تا پانچویں جماعت کے امتحانات 17 اپریل کو ختم ہوں گے وہیں چھٹویں جماعت تا نویں جماعت کے امتحانات 20 اپریل تک جاری رہیں گے اور 21 اپریل کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن سری دیوسینا نے تمام اسکولس کے پرنسپلز کو 24 اپریل کو والدین کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کرنے کا مشورہ دیا تاکہ طلباء کی ترقی پر والدین سے تبادلہ خیال کیا جاسکے اور نتائج پر ان کے دستخط حاصل کرسکیں۔

اس سال گرمیوں کی چھٹیاں 48 روز کی ہوں گی:
25 اپریل تا 11 جون تک گرمیوں کے چھٹیاں رہیں گی۔ 12 جون سے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا اور تمام اسکولز کھل جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں