سیمی سازش مقدمہ میں عرفان ناگوری کو ضمانت

سیمی سازش مقدمہ میں عرفان ناگوری کو ضمانت دے دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جبل پور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں جمعیۃ علما مہاراشٹرا کی جانب سے پیروی کی گئی تھی۔

2014 میں بھوپال اے ٹی ایس نے سیمی سازش مقدمہ کے تحت ملک کے مختلف مقامات سے بڑے پیمانہ پر مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد پھوپال سیشن کورٹ نے 4 مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کیا تھا وہیں ایک ملزم عرفان ناگوری کی درخواست کے بعد جمعیۃ علما مہاراشٹرا کی لیگل سیل ٹیم نے ان کی سزا کے خلاف جبل پورٹ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور سیشن کورٹ کے فیصلہ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بالآخر ہائیکورٹ نے عرفان ناگوری کو رہا کرنے کا حکم دیا اور ملزم کی ضمانت کو منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں