اعظم خان کے بعد ان کے فرزند عبداللہ اعظم بھی اترپردیش اسمبلی سے نااہل قرار

حیدرآباد (دکن فائلز): سماج وادی پارٹی کے رہنما و اعظم خان کے فرزند عبداللہ اعظم خان کو 15 سال پرانے ایک مقدمہ میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد انہیں آج اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا ہے جبکہ وہ اترپردیش اسمبلی میں سور حلقے کی نمائندگی کرتے تھے۔ قبل ازیں اسی طرح اعظم خان کی رکنیت کو بھی منسوخ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مراد آباد کی ایک عدالت نے عبداللہ اعظم خان اور ان کے والد کو 2008 کے ایک کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ انہیں 29 جنوری 2008 کو ایک ریاستی شاہراہ پر احتجاج کرنے کے بعد ایک سرکاری ملازم کو اپنا کام کرنے سے روکنے اور دیگر الزامات کے تحت قصوروار پائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ قانون کے تحت، دو سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا پانے والے قانون ساز کو سزا کی تاریخ سے اور جیل میں وقت گزارنے کے بعد مزید چھ سال تک نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں