ویلنٹائن ڈے پر عاشق جوڑے نے خودکشی کرلی، خلیل اور کلپنا کی لاشیں نارسنگی تالاب سے برآمد

ویلنٹائن ڈے پر لاپتہ ہونے والے عاشق جوڑے کی نعشیں نارسنگی تالاب سے برآمد کرلی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق خلیل اور کلپنا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم دونوں کا مذہب الگ الگ تھا اسی لیے ان کے گھر والے اس شادی کے خلاف تھے۔
کلپنا کی دو ماہ قبل دوسرے شخص کے ساتھ شادی ہوچکی تھی تاہم دونوں خلیل اور کلپنا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ انہوں نے 14 فروری کو ملاقات کی اور خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔
14 فروری کو خلیل اور کلپنا کے گھر والوں ے گمشدگی کی شکایت پولیس میں درج کرائی تاہم تحقیقات کے دوران خلیل کی بائیک اور کلپنا کی چپل نارسنگی تالاب کے قریب پائی گئی۔ غوطہ خوروں کی مدد سے تالاب میں تلاش کرنے پر دونوں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں