آندھراپردیش بی جے پی کے سابق صدر کنا لکشمی نارائنا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

آندھرا پردیش بی جے پی کے سابق صدر اور سابق وزیر کنا لکشمی نارائنا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کنا لکشمی نارائنا نے آج اپنے حامیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو بھیج دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ابھی انہوں نے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ سونچا نہیں ہے جبکہ اپنے حامیوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کنا لکشمی نارائنا بہت جلد تلگودیشم میں شامل ہوجائیں گے۔ قبل ازیں ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ وہ جنا سینا میں شامل ہوں گے تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق وہ بہت جلد تلگودیشم میں شامل ہونے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں