ہریانہ میں دو مسلم نوجوانوں کو گاؤ رکھشکوں نے زندہ جلادیا، پولیس نے کہا حادثہ ہے یا قتل پتہ چلایا جائے گا

حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان سے تعلق رکھنے والے دو مسلم نوجوانوں کو ہریانہ میں آج مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر زندہ جلادیا گیا۔

https://twitter.com/meerfaisal01/status/1626182717770702850?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1626182717770702850%7Ctwgr%5Edc68028a735a8adc26f4763412394fb837fc18be%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmaktoobmedia.com%2F2023%2F02%2F16%2Ftwo-muslim-men-burnt-to-death-in-haryana-bajrang-dal-killed-them-says-family%2F

اطلاعات کے مطابق ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں نام نہاد گاؤ رکھشکوں نے دو مسلم نوجوانوں کو گاؤ اسمگلر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کیا اور مار مار کر زندہ آگ کے حوالے کردیا۔ ان کی گاڑی کو آگ لگادی گئی جس میں دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے اور ان کی کار پوری طرح جلکر خاکستر ہوگئی۔ مسلم نوجوانوں کی شناحت جنید اور ناصر کے طور پر کی گئی جو راجستھان میں بھرت پور کے گوپال گڑھ گاؤں میں رہتے تھے۔

تشدد کا یہ واقعہ ان کے گاؤں سے ایک سو کیلومیٹر دور پیش آیا۔ وہیں ان کے افراد خاندان نے بتایا کہ دونوں دو روز سے لاپتہ تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں تحقیقات کی جارہی ہے اور ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ یہ ایک حادثہ ہے یا پھر انہیں قتل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں