حیدرآباد دہشت گرد سازش معاملہ میں ایک اور شخص گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد پولیس کی جانب سے گذشتہ سال دسہرہ کے موقع پر دہشت گردی کی سازش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم آج اسی سلسلہ میں ایک اور گرفتاری عمل میں آئی۔ اطلاعات کے مطابق پرانا شہر کے محمد عبدالکلیم کو گرفتار کرکے چنچلگوڑہ جیل بھیج دیا گیا۔
قبل ازیں گرفتار کئے گئے زاہد، سمیع الدین اور حسن فاروق پر لشکر طیبہ و آئی ایس آئی سے روابط اور دسہرہ کے موقع پر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
حیدرآباد دہشت گرد سازش کیس میں گرفتار عبدالکلیم پر زاہد اور سمیع الدین کو 40 لاکھ روپے فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ایس آئی ٹی نے حوالہ کے ذریعہ نقدی فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے الزام میں کلیم کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں