حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا۔ ایک شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے کار میں اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ یہ شرمناک واقعہ رنگاریڈی ضلع کے قسمت پور میں واقع تالاب کے قریب پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق غنڈوں نے خاتون کو زبردستی شراب پلائی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد میں انہوں نے خاتون کے زیورات بھی چرا لیے اور اسے گنڈی پیٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بعدازاں متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کی مدد سے نارسنگی پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش کی جارہی ہے۔ اس دوران متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کا علاج کیا جارہا ہے۔
شادی شدہ خاتون کو زبردستی کار میں بٹھا کر قسمت پور کے ویران علاقہ میں لے جا کر اس کا موبائل فون بند کر دیا گیا۔ اسے زبردستی شراب پلائی گئی اور اسے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ نارسنگی تھانے میں ہونے والی اجتماعی عصمت دری کی پولیس نے تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ ایک اور اطلاع کے مطابق بتایا اس واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
شادی شدہ خاتون کا تعلق وقارآباد ضلع سے بتایا جارہا ہے جو روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آئی تھی اور اور پیرام تالاب کے قریب رہ رہی تھی اور اطراف کے گھروں میں کام کرکے روزی کمارہی تھی۔ گذشتہ رات وہ اپنا کام ختم کرنے گھر جارہی تھی کہ راستہ میں غنڈوں نے اس کا اغوا کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں