حیدرآباد (دکن فائلز) سکندرآباد کنٹونمنٹ کے رکن اسمبلی جی سیانا کا انتقال ہوگیا۔ سیانا کچھ عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے نے آج ہسپتال میں آخری سانس لی انہیں ایک ہفتہ قبل یشودا ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ علاج کے دوران رات 1.45 بجے جی سیانا کی موت ہوگئی۔ سیانا نے پانچ مرتبہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز تلگو دیشم پارٹی سے کیا۔ 1994 سے 2009 تک، وہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے سکندرآباد کنٹونمنٹ قانون ساز اسمبلی حلقہ سے تین بار ایم ایل اے کے طور پر منتخب ہوئے۔ سیانا 2009 میں الکشن ہار گئے۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد انہوں نے 2014 میں تلنگانہ عام انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کے امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی۔ انہیں 2015 میں تروملا تروپتی دیوستھانم کی گورننگ باڈی کے رکن کے طور پر بھی مقرر کیا گیا تھا۔
بعد ازاں وہ ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ 2018 کے تلنگانہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کے قریبی امیدوار ستیہ نارائنا پر 37,568 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔


