پولس حراست میں تشدد معاملہ پر صدر تلنگانہ کانگریس کا شدید ردعمل، قدیر خان کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کی امداد کا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کانگریس نے قدیر خان کے خاندان کو 50 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ قدیر خان کو میدک پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، وہ حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت گئے۔


تلنگانہ پی سی سی کے صدر اے ریونت ریڈی نے میدک پولیس کی حراست میں تشدد کے باعث محمد قادر کی موت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور حکومت سے متوفی کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا۔ ریونت ریڈی نے مطالبہ کیا کہ قدیر خان کے خاندان کو ایکس گریشیا دیا جائے اور قدیر کی موت کی تحقیقات کرائی جائے۔ ریونت نے ٹویٹ میں کہا کہ ’وہ اس گھناؤنے فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ایس آئی ٹی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں اور قادر کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے ایکس گریشیا ادا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ قدیر کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ میدک پولیس نے انہیں 5 دن تک غیرقانونی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ دریں اثنا تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے سکندرآباد کنٹونمنٹ ایم ایل اے سیانا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں