وزیراعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی کو چنئی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پرہلاد مودی گردے کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ انہیں علاج کےلیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پرہلاد مودی، ارکان خاندان کے ساتھ تمل ناڈو میں کنیا کماری، مدورائی، رامیشورم اور دیگر مقامات کے دورے پر تھے۔ وہ احمد آباد میں گروسری اسٹور اور ٹائر شو روم چلا رہے ہیں۔ گزشتہ 27 دسمبر کو پرہلاد مودی کرناٹک میں میسور کے قریب ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوئے تھے۔


