JNTU حیدرآباد نے 28 فروری کو ایمسیٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں اعلان کردہ شیڈول کے مطابق، آن لائن درخواست کا عمل 3 مارچ سے شروع ہوگا اور امیدوار بغیر کسی لیٹ فیس کے 10 اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں۔
اس سال ایمسیٹ کے امتحانات 7 تا 11 مئی تک منعقد ہوں گے۔ 7 تا 9 مئی تک انجینئرنگ کے لیے جبکہ 10 تا 11 مئی کو زراعت و فارمیسی کے امتحانات ہوں گے۔ امتحانات متعلقہ تاریخوں پر ہر روز دو سیشن میں آن لائن منعد کئے جائیں گے۔ پہلا سیشن صبح 9 بجے تا 12 بجے دن تک اور دوسرا سیشن 3 بجے دوپہر تا شام 6 بجے تک ہوگا۔ ہال ٹکٹ 30 اپریل سے دستیاب ہوں گے۔
➥ آن لائن درخواست کا عمل شروع: 03.03.2023
➥ درخواست کی آخری تاریخ (بغیر جرمانہ فیس): 10.04.2023۔
➥ 250 روپے کی جرمانہ فیس کے ساتھ درخواست کی آخری تاریخ: 15.04.2023۔
➥ 1000 روپے کی جرمانہ فیس کے ساتھ درخواست کی آخری تاریخ: 20.04.2023۔
➥ 2500 روپے کی جرمانہ فیس کے ساتھ درخواست کی آخری تاریخ: 25.04.2023۔
➥ 5000 روپے کی جرمانہ فیس کے ساتھ درخواست کی آخری تاریخ: 02.05.2023۔


