راجہ سنگھ کو دوسری بلٹ پروف کار دی گئی

حیدرآباد کے گوشہ محل کے رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو حکومت نے ایک دوسری بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی ہے۔ قبل ازیں راجہ سنگھ نے انہیں الاٹ کی گئی گاڑی سے متعلق شکایت کی تھی کہ وہ بہت پرانی اور اس کی بار بار مرمت کرنا پڑ رہا ہے۔

بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی نے کچھ روز قبل اپنی بلٹ پروف گاڑی کو پرگتی بھون کے روبرو چھوڑ دیا تھا۔ اب حکومت کی جانب سے راجہ سنگھ کو ایک اور بلٹ پروف گاڑی دی گئی جو 2017 ماڈل کی فارچیونر کار ہے۔

راجہ سنگھ اس وقت سری سیلم میں ہیں جبکہ بلٹ پروف کار کو ان کے گھر پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں