تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج بھینسہ میں آر ایس ایس کی ریلی کی اجازت دے دی۔ عدالت نے امن و امان میں خلل ڈالے بغیر ریلی نکالنے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے اس موقع پر منعقدہ جلسہ میں صرف 500 لوگوں کو ہی شرکت نے سے متعلق بھی ہدایت دی۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ جن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے وہ ریلی میں شرکت کریں۔ کورٹ نے پولیس کو اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ہائی کورٹ نے ریلی کے شرکاء سے بھی کہا ہے کہ وہ کوئی متنازعہ تبصرہ نہ کریں۔
قبل ازیں حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر آر ایس ایس کی ریلی کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ انہوں نے انٹیلی جنس رپورٹ کو ہائی کورٹ میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ آر ایس ایس کی جانب سے بھینسہ میں ریلی کے لیے پولیس سے درخواست کی گئی تھی۔ تاہم پولیس نے یہ کہتے ہوئے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا کہ امن و سلامتی کا مسئلہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔
آر ایس ایس نے بھینسہ میں 5 مارچ کو ریلی کےلیے اجازت مانگی تھی۔ آر ایس ایس نے ناگارا واسولیتسوم کے نام سے ریلی نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔


