کرناٹک میں انتخابات کے پیش نظر راشٹریہ ہندو سینا کے سربراہ پرمود متالک روز کوئی نہ کوئی متنازعہ بیان دے رہے ہیں لیکن اب کی بار ان کا نشانہ مسلمان نہیں تھے بلکہ اس بار پرمود متالک نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔
ہندو سینا کے صدر پرمود متالک نے کہا کہ کرناٹک میں نریندر مودی کے نام پر ووٹ مانگنے والے بی جے پی رہنماؤں کو چپل سے مارنا چاہئے۔ انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کو چیلنج کیا کہ وہ مودی کا نام اور فوٹو استعمال کرے بغیر ووٹ مانگ کر دکھائیں۔ انہوں نے ایک عوامی جلسہ میں کھلے عام لوگوں سے بی جے پی کے رہنماؤں کو چپل سے مارنے کو کہا۔
متھالک نے بی جے پی لیڈروں سے کہا کہ وہ ریاست میں بی جے پی حکومت میں جو ترقی ہوئی ہے صرف اس کا ذکر کرکے کام کے نام پر ووٹ مانگ کر دکھائے۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ بی جے پی کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف مودی کا نام استعمال کرکے ووٹ حاصل کررہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے ریاست میں کوئی بھی ترقی کے کام نہیں کئے۔


