ملک بھر میں میڈیکل کورسز (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس) میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے NEET 2023 امتحان کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ یہ امتحان 7 مئی کو منعقد ہوگا جبکہ درخواست کی وصولی کا عمل 6 مارچ پیر کی رات 9 بجے سے شروع ہوچکا ہے اور درخواستیں 6 اپریل کی آدھی رات تک قبول کی جائیں گی۔
NEET امتحان 7 مئی (اتوار) کو دوپہر 2 بجے سے شام 5:20 بجے تک منعقد ہوگا۔ این ٹی اے نے کہا کہ امتحان میں فزکس، کیمسٹری، باٹنی اور زولوجی کے مضامین سے 200 کثیر انتخابی سوالات ہوں گے۔
واضح رہے کہ امتحان 13 زبانوں میں لیا جائے گا جن میں انگریزی کے علاوہ اردو، ہندی اور تلگو بھی شامل ہیں۔ درخواست کے وقت زبان کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ امتحان کی تاریخوں، مطلوبہ دستاویزات، درخواست کی فیس، اہلیت کے معیار، امتحان کا نمونہ، نصاب، مارکنگ سکیم، جوابی کلید، نتیجہ کی تاریخیں و دیگر تفصیلات NEET UG کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں۔


