دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ میں تحقیقات کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اب تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے کے سی آر کی بیٹی کویتا کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں 9 مارچ کو طلب کیا ہے۔
ای ڈی کی جانب سے دی گئی نوٹس میں کویتا کو پوچھ تاچھ کےلیے طلب دیا گیا ہے انہیں 9 مارچ کو تحقیقات کے سلسلہ میں ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کو کہا گیا۔
قبل ازیں کویتا کے قریبی سمجھے جانے والے تاجر ارون پلئی کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم تب سے یہ مانا جا رہا تھا کہ کے سی آر کی دختر کویتا کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور انہیں بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ وہیں ای ڈی کے مطابق، ارون پلئی نے پورے گھوٹالے میں ایک فعال کردار ادا کیا تھا اور کویتا کے نمائندے کے طور پر کام کیا تھا۔ عدالت نے ارون پلئی کو چھ دن کے لیے ای ڈی کی حراست دینے کا حکم دیا تھا۔
بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کو ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی نے کویتا سے کہا ہے کہ وہ 9 مارچ کو دہلی میں شراب گھوٹالے کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے روبرو حاضر ہوں۔


