حیدرآباد میں امیت شاہ کے دورہ کے موقع پر ’واشنگ پاوڈر نرما‘ کے پوسٹر لگائے گئے

حیدرآباد (دکن فائلز) : امیت شاہ کے حیدرآباد دورہ کے موقع پر شہر میں ’واشنگ پاوڈر نرما‘ کے پوسٹر لگائے گئے جس پر ’واشنگ پاؤڈر نرما.. خوش آمدید امیت شاہ.. تحریر ہے جسے نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں لگایا ہے۔
پوسٹر پر ہیمانتا بسواشرما، نارائن رانے، سویندو ادھیکاری، سوجانا چودھری اور جیوترادتیہ سندھیا سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کی تصاویر ہیں۔ پوسٹر کے ذریعہ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے ظاہر کیا کہ ’اگر آپ بی جے پی میں چلے جائیں تو تمام داغ دھل جائیں گے‘۔

اسی طرح کل کویتا کی ای ڈی کے سامنے پیشی کے موقع پر بھی دہلی میں اسی طرح کے پوسٹر لگائے گئے تھے، جس میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی تھی کہ اگر بی جے پی میں شامل ہوں گے تو تمام کیسس ختم ہو جائیں گے.. پوسٹر میں حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے بہت سے لوگوں کی تصاویر کو دکھایا گیا جن پر قبل ازیں بدعنوانے کے الزامات تھے تاہم بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں