ایک خاتون کو اس کے بال پکڑکر گھسیٹنے، مار پیٹ کرنے اور اور اسے زبردستی کار میں بیٹھانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
#SOS | Just Now at Mangolpuri Flyover towards Peeragarhi Chowk.@DelhiPolice @LtGovDelhi @dcpouter @DCWDelhi @dtptraffic pic.twitter.com/ukmVc7Tu1v
— Office of Vishnu Joshi (@thevishnujoshi) March 18, 2023
اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیوں دہلی کے منگل پوری کا بتایا جارہا ہے جہاں دو مرد ایک خاتون کو زبردستی کیب میں ڈھکیل رہے ہیں اور اس دوران خاتون کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی اور اس کے بال پکڑ کر گھسیٹا بھی گیا۔
وائرل ویڈیوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیکسی میں بھی خاتون کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون کے ساتھ تشدد کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے اور کیب کی نمبر پلیٹ سے یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ کیب کو کس نے بک کیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں خواتین کے تحفظ کو لیکر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایک اور اطلاعات کے مطابق اس کیب کو روہنی سے وکاسپوری تک بک کیا گیا تھا جبکہ خاتون پر حملہ سفر کے وسط میں بیچ سڑک پر کیا گیا۔
لوگوں نے دہلی پولیس سے حملہ آور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تاہم دہلی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔


