رمضان المبارک کی آمد، غلاف کعبہ کی صفائی اور مرمت کا کام مکمل

برکتوں بھرے ماہ رمضان کی آمد سے قبل حرم مقدس میں کسوہ فیکٹری کے ماہرین نے غلاف کعبہ کی صفائی اور اسکے مختلف حصوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیا۔
مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کے شعبے کے سربراہ فہد الجابری کا کہنا تھا کہ کسوہ فیکٹری کے ماہر کاریگروں کی ٹیم نے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی مرمت کی اور اسکی صفائی کا عمل مکمل کیا ہے اور ہر سال کی طرح یقینی بنایا گیا ہے کہ حرم مقدس میں آنیوالے عازمین کیلئے ان کی حاضری کو یادگار اور برکتوں بھرا بنایا جاسکے۔
خیال رہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہرسال غلاف کعبہ کے متعلقہ امورکومکمل کر لیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں