تلنگانہ میں ایس ایس سی طلبا کیلئے اہم اطلاع

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا وقت قریب آرہا ہے جبکہ کل سے ہال ٹکٹ آن لائن ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر 24 مارچ سے ہال ٹکٹ دستیاب رہیں گے جبکہ طلبا اپنے اپنے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا جس میں 4 لاکھ 94 ہزار 616 طلبہ شرکت کریں گے۔ ریاست بھر میں 2,652 امتحانی مراکز میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔
طلبہ کے لیے ہال ٹکٹ 24 مارچ سے www.bse.telangana.gov.in ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ایک روز قبل امتحانی مرکز پر کا صحیح طور پر پتہ لگانے اور وزٹ کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے کنٹرول روم نمبر 9030282993 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

امتحان کا شیڈول
دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔ 3 اپریل کو فرسٹ لینگویج، 4 کو دوسری زبان، 6 کو انگریزی، 8 کو ریاضی، 10 کو سائنس (فزکس، بیالوجی)، 11 کو سوشل اسٹڈیز کے امتحانات صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک منعقد ہوں گے جبکہ سائنس کا امتحان صبح 9.30 سے دوپہر ​​12.50 بجے تک ہوگا۔

اس بار دسویں جماعت کے امتحانات میں کثیر انتخابی سوالا پر مشتمل پرچہ لکھنے کے لیے صرف 15 منٹ کا وقت دیا جائے گا جبکہ قبل ازیں بٹ پیپر کے لیے 30 منٹ کا وقت دیا جاتا تھا تاہم اب صرف 15 منٹ دیئے جائیں گے۔ طلباء کو 15 منٹ کے اندر 10 کثیر انتخابی سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں