گجرات فسادات: نروڈا قتل عام معاملہ میں مایا کوڈنانی، بابو بجرنگی، جئے دیپ پٹیل سمیت تمام ملزمین بری

گجرات فسادات: نروڈا قتل عام معاملہ میں مایا کوڈنانی، بابو بجرنگی، جئے دیپ پٹیل سمیت تمام ملزمین بری
احمد آباد کی ایک خصوصی عدالت نے آج گجرات فسادات سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ گجرات فسادات کے دوران نرودا میں 11 افراد کو قتل کیا گیا تھا جبکہ اس واقعہ کے تمام ملزمان کو آج احمد آباد کی خصوصی عدالت نے باعزت بری کردیا۔
28 فروری 2002 کو احمد آباد شہر کے قریب نرودا میں فرقہ وارانہ تشدد میں 11 افراد مارے گئے۔ اس معاملے میں گجرات کی سابق وزیر بی جے پی لیڈر مایا کوڈنانی، بجرنگ دل لیڈر بابو بجرنگی اور وشو ہندو پریشد لیڈر جئے دیپ پٹیل سمیت 86 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان میں سے 18 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
خصوصی عدالت نے جمعرات کو 2002 کے نرودا فرقہ وارانہ فسادات کیس میں تمام 17 ملزمان کو بری کر دیا، جس میں مسلم کمیونٹی کے گیارہ افراد مارے گئے تھے۔ ملزمان میں گجرات کی سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر مایا کوڈنانی اور بجرنگ دل لیڈر بابو بجرنگی سمیت 84 دیگر شامل تھے۔ درمیانی عرصے میں اٹھارہ ملزمان کی موت ہو گئی۔
مقدمے کی سماعت 2010 میں شروع ہوئی اور تقریباً 13 سال تک جاری رہی، جس میں چھ مختلف جج اس مقدمے کی سماعت کی۔ استغاثہ نے 187 گواہوں کو پیش کیا جبکہ دفاع کی جانب سے 57 گواہ پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں