سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالفطر جوش و خروش کیساتھ منائی گئی

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں ا ور امریکا سمیت کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج عید منائی گئی۔ افغانستان برطانیہ اور یورپ میں بھی مسلمان آج عید الفطر عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ دوسری جانب ہندوستان، سمیت پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا،برونائی، چاپان، فلپائن، تھائی لینڈ میں عید 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلین امام کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں بھی عیدالفطر ہفتے کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں جمعے کو عیدالفطر جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ نمازِ عید کے لیے مساجد اور عیدگاہوں میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سول ، عسکری لیڈرز اور دیگر افراد سے ملاقات کی ، اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ خادمین حرمین شریفین، ولی عہد اور سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیں۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔ترکیہ کی آیا صوفیہ مسجد میں شہریوں نے بڑی تعدادمیں عید کی نماز ادا کی۔مصر میں ابوبکر صدیق مسجد میں نماز عید کابڑا اجتماع ہوا۔

اسی طرح یمن، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، لبنان،عراق، شام میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔یونان، جرمنی اور کرغزستان میں بھی مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں