حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند فرائض میں غفلت برتنے والے عہدیداروں پر سختی سے کاروائی کررہے ہیں۔ انہوں نے نارائن گوڑا پولیس اسٹیشن کے سی آئی سرینواس ریڈی کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا۔
سرینواس ریڈی پر نارائن گوڑا پولیس اسٹیشن حدود میں آزادانہ طور پر چل رہے ہُکا پارلروں پر کسی طرح کی کوئی کاروائی نہ کرنے کا الزام ہے۔ جبکہ ٹاسک فورس کی جانب سے مارے گئے چھاپوں کے بعد یہ معاملہ منظر عام پر آیا جس کے بعد سی وی آنند نے سی آئی برطرف کرنے کا حکم دیا۔ سی آئی سرینواس ریڈی کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔


