بی جے پی رہنما و کرناٹک کے سابق وزیر کے ایس ایشورپا نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں سے اپنی نفرت کا کھل کر اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کرناٹک انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو مسلمان قوم پرست ہیں صرف وہی بی جے پی کو ووٹ دیں گے۔
شیوموگا میں ویراشائیوا-لنگایت طبقات کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے متنازعہ رہنما کے ایس ایشورپا نے کہا کہ ’’ہمیں ایک بھی مسلم ووٹ نہیں چاہئے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں مسلمانوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم نے مسلمانوں کی بہت مدد کی ہے، انہیں صحت و تعلیم سے متعلق مسائل تھے، ایسے مسلمان ہمیں ووٹ دیں گے۔”
ایشورپا نے بی ایس یدیورپا کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “یدی یورپا ہندوؤں کے لیے ایک رول ماڈل رہنما ہیں، وہ ایک سچے ہندو ہیں‘‘۔


