کیرالہ میں ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران سیل فون پھٹنے سے کمسن لڑکی ہلاک (والدین کیلئے لمحہ فکر)

موبائل فون پھٹنے سے 8 سال کی بچی کی موت ہوگئی۔ بچی کافی دیر سے ویڈیو گیم کھیل رہی تھی کہ اچانک فون پھٹ پڑا۔
اطلاعات کے مطابق کیرالا میں موبائل فون پھٹنے سے آٹھ سال کی بچی ہلاک ہوگئی۔ یہ واقعہ رات ساڑھے دس بجے پیش آیا جبکہ بچی کافی دیر سے فون پر ویڈیو گیم کھیل رہی تھی کہ اچانک فون اس کے چہرے کے سامنے پھٹ گیا اور بچی جان سے گئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بچی تیسری جماعت کی طالبعلم تھی۔
پولیس نے آج بتایا کہ کیرالہ کے تھروولوامالا کی رہنے والی آدتیہ سری کی موت اس وقت ہوئی جب وہ مبینہ طور پر موبائیل پر گیم کھیل رہی تھی اسی دوران موبائیل فون پھٹ گیا۔ آدتیہ سری مقامی اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ تھی۔
وہیں ایک اور اطلاع کے مطابق 8 سالہ آدتیہ سری کی موت اس وقت ہوئی جب وہ موبائل فون کو چارجنگ پر لگا کر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھی جس پر فون اچانک طور پر پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں آدتیہ سری شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں