اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل نے 10ویں اور 12ویں کے نتائج کا آج اعلان کیا۔ پریانشی سونی 10ویں کے امتحان میں ٹاپ رہیں جبکہ ایودھیا کی مشکوٰۃ نور نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے 600 میں سے 587 نمبر حاصل کیے۔
مشکوۃ نور نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ اور اس کے رسول کے بعد اپنے والدین اور اساتذہ کے سر باندھا۔ مشکوۃ، ڈاکٹر بنناچاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ مشکوٰۃ کے والد مدرسہ میں استاذ ہیں، مشکوٰۃ کا خاندان ایودھیا کے حسن کٹرا میں رہتا ہے، مشکوٰۃ کی ابتدائی تعلیم مدرسہ میں ہی ہوئی ہے۔ آٹھویں کے بعد اس کا داخلہ کنوسہ کو نویٹ میں کرایا گیا تھا۔


