چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں کی جانب سے کئے گئے ایک دھماکہ میں کم از کم 11 جوان ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نکسلیوں نے آج دوپہر چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں آرن پور روڈ پر گشت کرنے والی پارٹی پر حملہ کیا۔
حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرنا ابھی باقی ہے۔
ایک اور ذرائع نے بتایا کہ نکسلیوں نے گزشتہ ہفتے ایک خط کے ذریعے سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
حکام نے بتایا کہ جمعرات کو چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں دس پولیس اہلکار اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کو ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے اڑا دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار ماؤنواز مخالف آپریشن سے واپس آ رہے تھے جو انٹیلی جنس معلومات کے بعد شروع کیا گیا تھا۔


