کناڈا میں طارق فتح کی لاش کو آگ کے حوالے کردیا گیا

متنازعہ مصنف و مرتد طارق فتح کی آخری رسومات کناڈا کے شہر ٹورنٹو میں انجام دی گئیں اور اس کی لاش کو آگ کے حوالے کردیا گیا۔

طارق فتح کی بیٹی نتاشا نے ٹویٹ کیا کہ ’طارق فتح کی لاش کو خواہش کے مطابق جلایا گیا۔

ایک اطلاع کے مطابق مسلمانوں نے طارق فتح کو قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد مرتد طارق فتح کی لاش کو ہندو عقیدہ کے مطابق جلایا گیا۔

واضح رہے کہ 25 اپریل کو 73 برس کی عمر میں طارق فتح کا دیہانت ہوا تھا جبکہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔ طارق فتح اپنی زندگی میں ہی اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہوگیا تھا۔ طارق فتح نے ایل جی بی ٹی کی حمایت کی تھی اور زندگی بھر شریعت کی مخالف کرتا رہا۔ طارق فتح اسلام مخالف بیانات کےلیے بھی مشہور تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں