ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ کا آج وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے افتتاح کیا جس کے بعد سی ایم کے سی آر چھٹی منزل پر واقع اپنے دفتر پہنچے اور چھ فائلز پر دستخط کئے۔ کے سی آر نے سب سے پہلے کنٹراکٹ ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے احکامات پر دستخط کئے۔ اس موقع پر کئی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے جبکہ انہوں نے تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عالیشان عمارت کے افتتاح پر کے سی آر کو مبارکباد پیش کی۔
سکریٹریٹ کی نئی عمارت کا افتتاحی پروگرام شاندار پیمانہ پر منعقد کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا قافلہ تقریباً 1:15 بجے سکریٹریٹ پہنچا، یہاں موجود وزرا نے کے سی آر کا خیرمقدم کیا۔ کے سی آر نے اس موقع پر خصوصی پوجا میں بھی شرکت کی۔ کے سی آر نے پولیس کی جانب سے سلامی لی۔ بعد ازاں کے سی آر نے نئے سکریٹریٹ کے مرکزی دروازے پر نصب تختی کی نقاب کشائی کی اور سکریٹریٹ میں داخل ہوئے۔
بعدازاں متعدد وزرا نے انہیں الاٹ کردہ چیمبرس پہنچے اور جائزہ حاصل کیا۔ اس موقع پر خصوصی پوجا بھی کی گئی۔


