جبل پور میں راجہ سنگھ کی زہرافشانی، مدرسوں پر لگائے بے بنیاد الزامات

بی جے پی سے معطل ملعون راجہ سنگھ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں اب وہ تنگانہ کے باہر دیگر ریاستوں میں فرقہ پرستی کا زہر گھولنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے جبل پور میں مدارس کو لیکر خوب زہرافشانی کی۔ انہوں نے مدارس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے زہرافشانی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 2024 کے بعد ایک بار پھر 100 کروڑ ہندو سڑکوں پر آئیں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملعون راجہ سنگھ نے ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے اور مدارس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مدارس میں سی سی کیمرے نصب کرنے کی بات کہی۔
راجہ سنگھ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بے تکے و بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مدارس کی کڑیاں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے بعد 100 کروڑ ہندو سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ہندو راشٹر کا مطالبہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ جب تک اترپردیش میں یوگی ہے، کوئی بھی عتیق احمد بننے کا سوچ نہیں سکتا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل راجہ سنگھ پر مہاراشٹرا میں ہیٹ اسپیچ دینے کے معاملہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں