کرناٹک میں دس مئی کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر برسراقتدار بی جے پی نے آج بنگلور میں اپنا انتخابی منشور جاری کردیا۔ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں یہ منشور جاری کیا کیا گیا۔
بی جے پی نے اپنے منشور میں سولہ اہم وعدے کئے ہیں۔ ریاست میں یکساسیول کوڈ پر عمل آوری کے علاوہ دس لاکھ ملازمتوں پر بھرتی کرنے کا وعدہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کو مفت پکوان گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں جے پی نڈا کے علاوہ چیف منسٹر بسواراج بومئی، سابق چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا اور دوسروں نے شرکت کی۔
224 رکن اسمبلی کے لئے دس مئی کو رائے دہی ہوگی۔ 13 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ جملہ دو ہزار 613 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں بی جے پی کے224، کانگریس کے 223، جنتادل سیکولر کے 207 امیدواروں کے علاوہ رجسٹرڈ غیر مسلمہ پارٹی کے 685 اور 918 آزاد امیدوار شامل ہیں۔


