کیرالا میں سیاحتی کشتی الٹے سے 22 افراد ہلاک، مرنے والوں میں ایک خاندان کے 11 افراد شامل

کیرالا کے ملا پورم ضلع میں ایک سانحہ پیش آیا۔ سمندر میں سیر کیلئے جانے والی ایک ڈبل ڈیکر ہاؤز بوٹ واپسی کے دوران ساحل سے صرف نصف کیلو میٹر کی دوری پر اُلٹ گئی۔ اِس حادثہ میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غوطہ خوروں اور ماہی گیروں کی مدد سے 21 نعشوں کو نکالا گیا ہے۔ مرنے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
عہدیداروں نے بتایاکہ ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی اِس حادثہ میں موت ہوگئی ہے۔ حادثہ پر وزیر اعظم نریندرمودی اور چیف منسٹر کیرالا پینارائی وجین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
متاثرین میں 15 بچے اور پانچ خواتین شامل ہیں۔ ملاپور کے مختلف اسپتالوں میں گیارہ افراد کو داخل کرایاگیاہے، جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔یہ حادثہ تانور کے قریب بحیرہ عرب میں جاملنے والے پورا پوزہا دریا کے دہانے پر پیش آیا۔ اس دومنزلہ کشتی میں بہت سے کنبے سوار تھے اور یہ کشتی گنجائش سے زیادہ لوگوں کو لے جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں