ہندوستانی فضائیہ کا میگ۔21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں آج حادثہ کا شکار ہوگیا۔ سورت گڑھ سے اڑان بھرنے والا یہ طیارہ ہنومان گڑھ کے ڈبلی علاقہ میں آبادی پر گر پڑا ۔
فضائیہ کے عہدیداروں نے بتایاکہ اِس حادثہ میں تین شہریوں کی موت ہوگئی ہے۔ پائلٹ پیرا شوٹ کی مدد سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ حادثہ میں ایک شہری شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فضائیہ کے اعلیٰ عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ راحت کام شروع کردیا۔
مگ 21 طیارہ راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج تین افراد نے دم توڑ دیا۔


