تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ کے نتائج کے اعلان کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی کل 11 بجے دن نتائج جاری کریں گی۔ انٹر میڈیٹ بورڈ کے عہدیداروں نے بتایاکہ اِس سلسلہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ریاستی وزیر حیدرآباد کے نامپلی میں واقع بورڈ کے دفتر میں نتائج کا اعلان کریں گی۔ اِس کے فوری بعد بورڈ کے ویب سائٹ پر نتائج کو دیکھا جاسکے گا۔
