آج حیدرآباد پولیس اور مدھیہ پردیش اے ٹی ایس کی مشترکہ کاروائی میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 11 کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے اور 5 حیدرآبادی شہری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کے قبضہ سے چاقو، ایئرگن رائفل اور مبینہ طور پر جہادی لٹریچر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
گرفتار افراد سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حیدرآباد کے پانچ افراد ریاست مدھیہ پردیش کے 11 لوگوں کے رابطے میں کیسے آئے۔ مزید یہ کہ پولیس ملزمان کے فون ڈیٹا کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے 16 افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 11 لوگ بھوپال کے رہنے والے ہیں.. قابل ذکر ہے کہ پانچ لوگ حیدرآباد کے رہنے والے ہیں۔


