حیدرآباد: (دکن فائلز) ملک کے معروف بنک اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے دو ہزار روپئے کے نوٹ بدلنے کے خواہاں افراد کےلئے اہم اطلاع دی ہے۔ ایس بی آئی کے مطابق دو ہزار روپئے کے نوٹ بدلنے کےلئے کوئی شناختی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ شناختی ثبوت کے بغیر دو ہزار کے نوٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔ ایس بی آئی نے مزید کہا کہ نوٹوں کی تبدیلی کےلئے کسی قسم کا کوئی فارم بھرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ دو ہزار روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کےلئے کوئی بھی شناختی کارڈ دینے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی فارم پر کرنا لازمی ہوگا۔ ایک بار میں دو ہزار روپئے کے دس نوٹ بہ آسانی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔
یہ سہولت 23 مئی سے 30 ستمبر 2023 کے درمیان رہے گی، اس دوران کوئی بھی شخص دو ہزار روپئے کے نوٹوں کو بہ آسانی بدل سکتا ہے۔ وہیں دو ہزار روپئے کے نوٹ کو اگر اکاونٹ میں جمع کرانا چاہتے ہیں تو اس کےلئے بھی کوئی اضافی چارج نہیں لگے گا۔


