حیدرآباد: (دکن فائلز) تلگو ریاستوں کے عوام کےلئے خوشبخری کی بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش قیاسی کی گئی ہے کہ آئندہ تین دنوں تک تلنگانہ اور آندھرا میں بارش ہوگی۔ دونوں ریاستوں میں کچھ دنوں سے گرمی کی شدت میں انتہائی اضافہ دیکھا جارہا ہے جس سے لوگ کافی پریشان تھے۔ اب ان کےلئے راحت کی خبر یہ ہےکہ آئندہ تین دنوں تک بارش ہوگی جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطاق تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی بہار سے چھتیس گڑھ کے راستے تلنگانہ تک کم دباؤ بناہوا ہے، جس کے وجہ سے دونوں ریاستوں کے کئی اضلاع میں درمیانی سے ہلکی بارش ہوگی جو تین دن تک جاری رہے گی۔
تلنگانہ میں حیدرآباد، کومارمبھم، منچریالا، سرسیلہ، بھوپالا پلی، جگتیال، ملگ، بھدادری، کھمم، سوریہ پیٹ، سدی پیٹ، یادادری، میڑچل، رنگاریڈی، محبوب نگر، جوگولمبا، ونپرتھی اور نارائن پیٹ میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ان اضلاع بارش کے ساتھ ساتھ 40 سے 50 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے،


