حیدرآباد میں کتے کے خوف سے ڈیلیوری بوائے نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

حیدرآباد: (دکن فائلز) تلنگانہ کے مختلف علاقوں سے کتوں کے حملوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ اسی دوران تازہ اطلاع کے مطابق حیدرآباد کی منی کنڈہ میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آی جس میں ایک ڈیلیوری بوائے شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منی کنڈہ علاقہ میں ایک ڈیلیوری بوائے نے پالتو کتے کے خوف سے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ ڈلیوری بوائے شدید طور رپ زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ یہاں یک کالونی میں ڈیلیوری بوائے نے سامان پہنچانے کے لیے تیسری منزل پر گیا جہاں موجود ایک پالتو کتے نے اس پر حمہ کردیا جس کے بعد خوف کے مارے ڈیلیوری بوائے نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔
حیدرآباد میں اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، لیکن پالتو جانور رکھنے والے افراد کی جانب سے لاپرواہی برتی جارہی ہے۔ پالتو جانور رکھنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں