حیدرآباد میں زبردست بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد شہر میں کل نصف شب سے آج صبح تک زبردست بارش ہوئی۔ تیز ہواؤں اور گرج وچمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے آج گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے بعض مقامات پر درخت بھی گر گئے جس سے برقی سربراہی میں خلل پیدا ہوا۔ دلسکھ نگر ، مہدی پٹنم، یوسف گوڑہ، کوکٹ پلی ، راجندر نگر، گچی باؤلی کے علاقہ میں زیادہ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آنے والے تین دنوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
حیدرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں