حیدرآباد (دکن فائلز) سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کیلئے حکومت تلنگانہ نے ایک خوشخبری دی ہے۔ آئندہ تعلیمی سال سے پہلی تا دسویں جماعت کے طلبا کو ناشتے میں باجرہ کا دلیہ دیا جائے گا۔
فولاد اور دیگر تغذیہ پر مشتمل غذا فراہم کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت اسکولی طلبا کو باجرہ کا دلیہ دے رہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے بتایاکہ ریاست میں 16 اعشاریہ آٹھ دولاکھ طلبا کو سال کے 110 دن میں ہفتہ میں تین دن باجرہ کا دلیہ دیا جائے گا۔
صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک طلبا کو دیئے جانے والے ناشتے میں باجرہ کے دلیہ کے علاوہ گڑھ بھی شامل ہوگا۔
اس کو پی ایم پوشن ابھیان پراجکٹ کمیٹی نے منظوری دی ہے۔ بچوں میں خون اور تغذیہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اسکولی طلبا کو ناشتہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


